ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ڈانڈیلی میں سائیکل کی درخت سے ٹکر : سائیکل سوار میڈیکل طالبہ کی موت

ڈانڈیلی میں سائیکل کی درخت سے ٹکر : سائیکل سوار میڈیکل طالبہ کی موت

Fri, 04 Mar 2022 18:08:39    S.O. News Service

ڈانڈیلی :4؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز) بائک کی ٹکر سے یا  کار کی ٹکر سے یا  کسی بڑی سواری کی ٹکر سے لوگوں کی موت واقع ہونے کی خبریں  اکثر  آتی رہتی ہیں  مگر  جوئیڈا تعلقہ میں  ایک سائیکل بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں    سائیکل سوار طالبہ کی موت واقع ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے  جس کی شناخت ریاست چھتیس گڑھ کی رہائشی دیویکا سنجئے واسوانے (25)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ 

 اطلاعات کے مطابق دیویکا اپنی سہیلیوں کے ساتھ جوئیڈاتعلقہ کے برمپالی ۔ ارکوڈا میں واقع ہڈن ویلی ہوم اسٹے میں قیام پذیر تھیں۔  بتایا جارہا ہے کہ   وہ ھارواڑ میں منعقدہ ایک طبی سمینار میں شریک ہونےکےلئے وہ کرناٹک  آئی  تھیں۔ اس دوران چھٹی ہونےکی وجہ سے سبھی سہیلیوں نے دھارواڑ سے ڈانڈیلی کی سیاحت کا پروگرام بنایا  اور یہ لوگ جوئیڈا پہنچے۔ دیویکا  اپنے قیام کردہ ہوم اسٹے سے متصل سڑک پر سائیکل چلا رہی تھیں۔ سائیکل چلاتے ہوئے دیویکا توازن کھو بیٹھی اور ایک درخت سے جا ٹکرائی ۔ٹکر لگتے ہی وہ  نیچے گرپڑی تو سرپر شدید چوٹ لگنےکی وجہ سے ناک سے خون بہنےلگا۔ ساتھیوں نےدیویکا کو فوری طورپر اسپتال لے جانےکی کوشش کی لیکن زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ویویکا  نے جائےو قوع پر  ہی دم توڑ دیا۔

 ڈانڈیلی سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم  کے بعد نعش کو اس کے والدین کے حوالے کیا گیا جو  واردات کی اطلاع ملتے ہی چھتیس  گڑھ سے    ڈانڈیلی پہنچ گئے تھے۔والدین نعش کو اپنے ساتھ اپنے گاوں لے گئے۔ ڈانڈیلی مضافاتی  پولس  تھانے میں کیس درج  کیا گیا ہے۔ پی ایس آئی گڈنیکر حادثے کی مزید  جانچ کررہےہیں ۔ 


Share: